پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات 27-2024 اتوار کو ہوں گے

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھرمیں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات 27-2024 اتوار کو ہوں گے۔

انتخابات کے لیے ملک بھر میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 155 ہے، جن میں سے سندھ میں 48 جبکہ صرف کراچی میں پولنگ سٹیشنزکی تعداد 17 ہے۔

ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار ہے، مجموعی طور پر 46 سیٹوں پر 291 امیدوار مدمقابل ہیں، چیئرمین کے لئے 11 امیدوار ہیں، سینئر وائس چیئرمین کے لئے 12 امیدوار ہیں، وائس چیئرمین پنجاب کے لئے 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔

وائس چیئرمین سندھ کے لئے 5، وائس چیئرمین خیبرپختونخوا کے لئے 10 اور وائس چیئرمین بلوچستان کے لئے 5 امیدوار ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گا، ووٹرز کو اپنے اصل قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پولنگ سٹیشن آنا ہو گا۔

گورننگ باڈی کے لئے پنجاب سے 19 سیٹوں کے لئے 99 امیدوار مدمقابل ہوں گے، گورننگ باڈی کے لئے خیبرپختونخواہ سے 6 سیٹوں کے لئے 45 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

گورننگ باڈی کے لئے سندھ سے 12 سیٹوں کے لئے 77 اور بلوچستان سے 3 سیٹوں کے لئے 17 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں