بانی پی ٹی آئی نے80ارب کی کرپشن کا حساب دینا ہے:عابد شیر علی

لاہور:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے80ارب کی کرپشن کا حساب دینا ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں کوئی ٹف ٹائم نہیں،عمران خان جیل میں دیسی مرغی کھا رہا ہے، یہ کونسی ہلاکو خان والی جیل کاٹ رہا ہے، وہ جیل میں اے سی چلا کربیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے80ارب کی کرپشن کا حساب دینا ہے،علی امین گنڈا پوراپنی اوقات میں رہے، علی امین گنڈا پور افغان نوجوانوں کوساتھ لے کرآیا، یہ صرف پنجاب آتے ہیں، سندھ،بلوچستان میں جلسے نہیں کرتے؟

عابد شیرعلی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے شنگھائی کانفرنس کو روکنے کی کوشش کر رہےہیں، پہلے بھی انہوں نے کسی کے کہنے پر دھرنا دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں