ایبٹ آباد:6 ویلج کونسلوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 20 اکتوبر کو ہوگی

ایبٹ آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے 6 ویلج کونسلوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 20 اکتوبر کو ہوگی۔

ضلعی الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں 3 جنرل نشستیں، خواتین، یوتھ اور اقلیتوں کی ایک ایک نشست شامل ہے ،ایبٹ آباد لونگال، نگری ںالا، باگن کی جنرل نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔

اسی طرح ایبٹ آباد نتھیاگلی (اقلیتی)، باغ (یوتھ)، ڈھیری کیہال (خواتین) کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ عوامی حق رائے دہی کیلئے 20 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں