چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کیلئے روانہ ہونگے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گے، ٹکٹ بک کروا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم منظور ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں آج رات دبئی روانہ ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور بھانجوں میر حاکم اور میر سحاول سے ملاقات کے لئے دبئی جائیں گے۔

دوسری جانب آئینی ترمیم اور سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں