نوشہرہ کی تحصیل پبی میں نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات میں پانچ امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات میں پانچ امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ایک خاتون سمیت چار مرد شامل ہیں، نیبرڈ ہوڈ کونسل 1 خدریزی تحصیل پبی کی جنرل نشست پر محمد شہنشاء، نیبر ہوڈ کونسل 2 کی جنرل سیٹ پر فخر عالم خان، ویلج کونسل 3قاسم کلے  کی جنرل نشست پر ملک فدا محمد بلا ، ویلج کونسل 4چوکی ممریز کی جنرل سیٹ پر فضل عالم بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح ویلج کونسل 23گڑھی مومن تحصیل پبی سے جنرل سیٹ پر اسلام بی بی بلا مقابلہ کامیاب ہوئی ہے۔

واضح رہے خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں مختلف بلدیاتی نشستوں پر مقامی نمائندوں کے چناؤ کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں