بشریٰ بی بی نے ایک دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بشریٰ بی بی کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آ گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک گھریلو غیر سیاسی خاتون کا قوم سے خطاب، موصوفہ نے ایک دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوست ملک پر شریعت ختم کرنے کا بڑا الزام لگا کر خود شریعت کی ٹھیکیدار بن رہی ہیں، "اللہ تیری شان"۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان فسادیوں کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، بڑے دوست اسلامی ملک جو مسلم امہ کا ستون ہے اس پر یہ الزام بہت خطرناک ہے۔
خواجہ آصف کا ردِ عمل
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب کے متعلق بیان پر ردِ عمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہو اور کروڑوں کا منافع بناسکتے ہو، اب سٹوری فلوٹ کر دی گئی ہے کہ باجوہ نے کسی سے بات کی، اس نے کسی اور سے بات کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لئے کس حد تک جا سکتے ہیں، اب شریعت کارڈ کا استعمال ، یہ باتیں وہ کہہ رہے ہیں جن کی ساری زندگی عین شریعت ہے، ماشاءاللہ۔