سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

سوات:(دنیا نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 85 کلو میٹر رہی۔

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں