حکومت ہر ملبہ عمران اور بشریٰ بی بی پر ڈالتی ہے، رہنما تحریک انصاف
اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت ہر ملبہ عمران اور بشریٰ بی بی پر ڈالتی ہے۔
پارلمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کےرہنما اسد قیصر ، علی محمد خان کے ہمراہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت ہر ملبہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پرڈالتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کیا ہے، حکومت کو کس نے بتایا انہیں کیسے پتہ کہ القادر ٹرسٹ کیس کا کیا فیصلہ آنے والا ہے۔
اسد قیصر
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام ہے، ہم مذاکرات میں سنجیدہ ہیں، ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، خواجہ آصف اور دیگر لوگ مل کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
قبل ازیں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن ارکان نے ’اووو، اووو‘ کی آواز میں احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔