اے این ایف نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آبپارہ مارکیٹ میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے لئے بک پارسل کو قبضے میں لے لیا۔
پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کر لی گئی، پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔