خلیجی ممالک کا امریکا میں اپنی سرمایہ کاری پر نظرثانی کا امکان

ریاض: (دنیا نیوز) خلیجی ممالک کا امریکا میں اپنی سرمایہ کاری پر نظرثانی کا امکان پیدا ہوگیا۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 3 بڑی معیشتیں امریکا میں سرمایہ کاری سے دستبرداری پر غور کر رہی ہیں، جنگی صورتحال کے باعث خلیجی ممالک کی معیشتوں پر پڑنے والے دباؤ پر بات چیت جاری ہے۔

گزشتہ سال ٹرمپ نے سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کا دورہ کیا، جس میں امریکا میں سیکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری میں ممکنہ کمی کی صورت میں امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت پر معاشی دباؤ بڑھ سکتا ہے، کیونکہ خلیجی سرمایہ کاری امریکا کی معیشت اور بڑے منصوبوں میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے خودمختار ویلتھ فنڈز، جن میں سینکڑوں ارب ڈالر کے اثاثے شامل ہیں، عالمی مالیاتی منڈیوں میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں، اس لئے کسی بھی بڑے سرمایہ کاری فیصلے کے عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں