اب تک 43 ایرانی جنگی جہازوں کا نقصان یا تباہ کیا جا چکا: امریکی سینٹرل کمانڈ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اب تک 43 ایرانی جنگی جہازوں کا نقصان یا تباہ کیا جا چکا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے جنگ کے پہلے ہفتے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن 28 فروری2026ء کو دوپہر ایک بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوا، آپریشن میں امریکی فضائی، بحری اور ڈرون صلاحیتیں استعمال کی گئیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ بی ٹو سٹیلتھ اور بی ون بمبار طیارے آپریشن میں استعمال کئے گئے، ایف15، ایف 16، ایف 18 اور ایف 22 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا، ایران میں آپریشن کے دوران ایف 35 سٹیلتھ فائٹرز نے بھی حصہ لیا، اے10 حملہ آور طیارے اور الیکٹرانک وار فیئر طیارے استعمال کئے۔
انہوں نے بتایا کہ پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل دفاعی نظام کو استعمال کیا گیا ہے، یام کیو9 ریپر اور دیگر ڈرونز بھی کارروائی میں شامل تھے، پی 8 میری ٹائم پٹرول اور آر سی135 جاسوس طیارے استعمال بھی کئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ امریکی بحری بیڑے اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز بھی آپریشن کا حصہ ہیں، جوہری توانائی سے چلنے والے ایئر کرافٹ کیریئرز بھی تعینات کئے، امریکی کارگو طیارے سی 17 اور سی 130 بھی آپریشن میں شامل ہیں، فضائی ری فیولنگ ٹینکرز کے ذریعے جنگی طیاروں کو مدد فراہم کی گئی۔