کراچی : ملیر میں رینجرز کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر شاہ ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث گروپ سے ہے، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔
گرفتار ملزمان سے 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزم رضوان سٹیل مل سے لوہا اور پیتل چوری کرنے میں بھی ملوث ہے۔