مبینہ زیادتی کیس میں انصاف نہ ملنے پر نوجوان لڑکی نے خود کو آگ لگا لی

قصور: (دنیا نیوز) تھانہ گنڈا سنگھ والا کے مبینہ زیادتی کیس میں انصاف نہ ملنے پر نوجوان لڑکی نے خود کو آگ لگا لی۔

متاثرہ لڑکی جمیلہ کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے ڈی ایس پی کے گن مین کانسٹیبل رفیق کے خلاف احتجاجا آگ لگائی، کانسٹیبل کئی ماہ تک لڑکی جمیلہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ عدالت نے آج کانسٹیبل رفیق کو عدم ثبوتوں پر بری کیا تو جمیلہ جاوید نے خود کوآگ لگا لی، جمیلہ جاوید نے سڑک کے درمیان کھڑے ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ۔

ریسکیو 1122 عملہ کا کہنا ہے کہ جمیلہ جاوید کا زیادہ تر جسم جل چکا، لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں