اسحاق ڈار کی بیٹے کے ہمراہ داتا دربار حاضری، دعا اور فاتحہ خوانی کی
لاہور: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے بیٹے کے ہمراہ داتا دربار لاہور حاضری دی اور دعا و فاتحہ خوانی کی۔
داتا دربار آمد کے موقع پر سابق سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ تھے، نائب وزیراعظم کو داتا دربار پر جاری ترقیاتی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار کو داتا دربار کے فرنٹ پر گورنمنٹ آف پنجاب کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا، یہ منصوبہ محکمہ اوقاف اور ایل ڈی اے کے اشتراک سے 2.5 بلین کی لاگت سے مکمل ہو گا۔
ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے داتا دربار اور دربار شریف کے اردگرد کی سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔