ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بچے جاں بحق، والد زخمی
بہاولپور: (دنیا نیوز) چشتیاں روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بچے جاں بحق، والد زخمی ہو گیا۔
والد بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے ٹکر ماری، ٹکر لگتے ہی بچے سڑک پر گرے اور ٹرالر کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
زخمی والد کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد فراہم کی، جاں بحق بچوں کی عمریں تین اور پانچ سال تھیں۔