سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں: بیرسٹرعقیل ملک

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرِمملکت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سےمقابلہ کریں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخوا میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ عوام کی خدمت کرنےکےبجائےجلسے کر رہے ہیں، لوگوں نےآپ کو ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں کیلئے نہیں دیا، کوہاٹ کا جلسہ انتہائی ناکام ثابت ہوا۔

وزیرِمملکت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات کررہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبےمیں دن رات محنت کررہی ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود کےلیےاقدامات کررہی ہے، سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اورجلسے کرنا ہوتا ہے، سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اورجلسےکرنا ہوتا ہے، سہیل آفریدی جلسوں،دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں، پی ٹی آئی کو لوگوں نے ووٹ فساد کے لیے نہیں دیا۔

وزیرِمملکت قانون وانصاف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کےمسائل حل کرنےکےلیےاقدامات کریں،اداروں میں خوداحتسابی کا عمل جاری ہے، فیض حمید کوسزا اس کا ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں