جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد، بلوچستان ہائیکورٹس کیلئے ججوں کی مستقل تقرری کی منظوری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے آج ہونے والے اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جن کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری کی سفارش کی گئی۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی توثیق منظورکی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نجم الدین مینگل کی بطور مستقل جج کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں جسٹس ایوب خان کی توثیق کی سفارش اکثریتی رائے سے مسترد کی گئی، آئینی بینچز کیلئے ججز نامزدگی کے معیار پر غور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ججز تقرری انٹرویو،طریقہ کار اور رولز میں ترامیم پر سفارشات تیار کرے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں