قومی اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 23 جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا، قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 23 جنوری 2026ء بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی وقفہ سوالات اور عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اور وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی

اجلاس میں وفاقی وزیر خالد حسین مگسی اور اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین، سید امین الحق محترمہ نزہت صادق، محترمہ سیدہ شہلا رضا، نور عالم خان اور شیخ آفتاب نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں