پنجاب حکومت، علما کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس میں مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کے علمائے کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس سے مسلسل چار ماہ تک مذاکرات، پنجاب حکومت، علماء کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہوگیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق علماء کرام، اتحاد تنظیمات مدارس کے تحفظات دور ہو گئے، 3 فروری سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل باقاعدہ شروع ہوجائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن فارم ترتیب دیدیا۔

آن لائن فارم علماء کرام، اتحاد تنظیمات مدارس، محکمہ تعلیم، انڈسٹریز، چیریٹی کمیشن سمیت متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔

تمام مدارس آن لائن ڈیٹا فراہم کریں گے، کسی کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، آن لائن فارم کے ذریعے تمام مدارس پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آن لائن فارم کی تیاری کیلئے تمام مکاتب فکر اور جید علماء سے مشاورت کی، سب کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا، مدارس کے آئی ٹی عملے کی تربیت جاری ہے، 3 فروری سے رجسٹریشن کا آغاز ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں