سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک کی ایران پر امریکی حملے کی مخالفت

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک نے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کردی۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب، قطر اور عمان نے امریکا کو خبردار کیا ہے وہ ایران پر حملہ نہ کرے ورنہ عالمی آئل مارکیٹ بری طرح متاثر ہوگی اور اس سے امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔

سعودی حکام نے تہران کو یقین دلایا ہے وہ ایران کے ساتھ کسی تنازع میں نہیں پڑیں گے اور امریکا کو ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

عرب ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران پر حملے سے آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرنے والے تیل کے ٹینکروں کی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں