اٹلی، پولینڈ، سپین اور بھارت کی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت
روم: (دنیا نیوز) ایران میں بڑھتی کشیدگی کے باعث اٹلی، پولینڈ اور بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی حالات پر مختلف ممالک نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، اطالوی وزارت خارجہ اٹلی شہریوں سے ایران چھوڑنے کی اپیل کی ہے، ایران میں اس وقت 600 اطالوی شہری مقیم ہیں جن میں سے اکثریت تہران میں ہے۔
دوسری جانب پولینڈ کے حکام نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی، پولش وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پولش شہری ایران کا ہر قسم کا سفر ترک کر دیں، سپین نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر بھارت نے بھی ایران میں بڑھتی کشیدگی کے باعث شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی، بھارتی سفارتخانے نے ایران میں موجود شہریوں کو فوری انخلا کا مشورہ دیا، بھارت نے ایران سے طلبہ سیاح تاجروں سمیت شہریوں کو واپس بلایا۔