سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی

سوات: (دنیا نیوز) سوات کے علاقہ مٹہ میں بچوں کے کھیلنے کے دوران ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا۔

مٹہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بچوں کے کھیلنے کے دوران ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں 8 سالہ عبدالہادی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی 5 سالہ بہن مدیحہ شدید زخمی ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے کوڑے کے ڈھیر سے ہینڈ گرنیڈ کو کھلونا سمجھ کر اٹھایا جو اچانک پھٹ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی بچی مدیحہ کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں