مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کی تصاویر وائرل

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

جاتی امرا میں جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے، جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور ہونے والی دلہن شانزے علی روحیل کی تصاویر شیئر کیں۔

 تقریب کے دوران بنائی گئی تصویر میں مریم نواز کو نہایت روایتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے سنہری اور زرد رنگ کے امتزاج سے مزین بھاری لباس زیب تن کر رکھا ہے جو مشرقی ثقافت اور شادی کی تقریبات کی روایات کا بھرپور عکس پیش کرتا ہے۔

مریم نواز کے لباس پر باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں ہیں جبکہ انہوں نے دوپٹہ بھی خوبصورتی کے ساتھ سر پر اوڑھ رکھا ہے، جس کے کناروں پر شوخ رنگوں کی کڑھائی کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں