عظمیٰ بخاری کی ٹرائل کے آخر میں گواہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور کی مقامی عدالت نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں عظمیٰ بخاری کی ٹرائل کے آخر میں گواہی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مقامی عدالت میں عظمیٰ بخاری کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سماعت کی، ملزمہ فلک جاوید کو عدالت پیش کیا گیا۔

دوران سماعت مدعیہ عظمیٰ بخاری نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی کہ ٹرائل کے آخر میں انکی گواہی ریکارڈ کی جائے، پہلے سرکاری گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں۔

فلک جاوید کے وکیل رانا معروف کہا کہ قانون کے مطابق مدعیہ کا بیان پہلا قلمبند کیا جائے، عظمیٰ بخاری کا بیان ٹرائل کے آخر میں ریکارڈ نہیں ہوسکتا۔

وکیل فلک جاوید کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کو آئندہ سماعت پر طلب کرکے بیان ریکارڈ کیا جائے، عدالت نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں