شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں: عظمیٰ بخاری نے پیغام جاری کردیا

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں۔

صوبائی دارالحکومت سے مری کا سفر کرنے والوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مری میں تمام ہوٹل مکمل فل ہو چکے ہیں، مری میں برف باری بھی بہت زیادہ ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں، اب مزید گاڑیوں کے داخلے کی بھی گنجائش نہیں رہی، اِس لیے سیاحوں سے گزارش ہے اب مری کا سفر کرنے سے گریز کریں، وہاں کے ہوٹلوں میں بھی  مزید  جگہ میسر نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے، وہاں سیاحوں کی بڑی تعداد پہلے سے موجود ہے، التماس ہے شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں