سندھ حکومت کا جمعۃ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے جمعۃ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے جمعۃ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا، جمعۃ الوداع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تمام تنظیمیں اپنے روایتی روٹس پر ریلی نکالیں۔
یاد رہے کہ آج یوم علیؓ پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کئے جائیں گے، کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا ہے۔