دفتر خارجہ کا بھی حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد:(دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے بھی حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت دفتر خارجہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی اعلان کردہ کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

اسحاق ڈار نے مالی نظم و ضبط اور سرکاری وسائل کے محتاط استعمال پر زور دیا، وزارت خارجہ کے اخراجات کو ضروری امور تک محدود رکھنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی اور قونصلر خدمات متاثر کیے بغیر اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اِسی طرح دفتر خارجہ میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے پر زوردیا اور حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں ترجمان نے مزید کہنا تھا کہ شفافیت اور عوامی فنڈز کے مؤثر استعمال کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان کے سفارتی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں