وزیراعظم سے چیئرمین نیب کی ملاقات، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے ملاقات کی اور سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بھی شریک تھے، شہبازشریف نے نیب کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا،چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو اراضی دوبارہ حاصل کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔
دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا تھا کہ دوران کارروائی2.98 ملین ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی، فراڈ ہاؤسنگ سکیمز کے ایک لاکھ 15ہزار متاثرین کو رقوم واپس دلوائی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ قوم کی خدمت کرنے سے عام آدمی کا اعتماد بحال ہوا، نیب ’کھلی کچہری‘ اور ’سنٹرل کمپلینٹ سیل‘ نے عوام کی بھرپور خدمت کی، عملی اقدامات سے عوام کی مشکلات کو ختم کیا گیا ہے،گزشتہ برس 6.213 ٹریلین روپے کی ریکارڈریکوری کی گئی۔