بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو جمع
راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے کل منگل کے روز ملاقات کا دن ہے، جس کے لیے چھ وکلا کی فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی گئی ہے۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، نعیم پنجوتھہ، راجہ یاسر، میاں حسن شکیل اور میاں عرفان بشیر کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گی۔
اس حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ جیل حکام نے سیکیورٹی اقدامات بھی سخت کر دیئے ہیں۔