پنجاب اسمبلی نے سپلیمنٹری بجٹ 26-2025ء کی منظوری دیدی
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی نے سپلیمنٹری بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 38 گرانٹس منظوری کے لئے پیش کیں۔
پنجاب اسمبلی نے 38 مطالبات زر کی منظوری دے دی، اجلاس کی کارروائی ایجنڈا مکمل ہونے پر ملتوی کر دی گئی۔
اسمبلی اجلاس کل بروز منگل دوپہر 1 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، اجلاس ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے ملتوی کیا۔