عمرکوٹ میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بھائی جاں بحق
عمرکوٹ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے کنری کے قریب مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کنری کے قریب گاؤں حیات گپنہ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب مقتول کے ورثاء کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں کی رات کھانا کھانے اور دودھ پینے کے بعد اچانک طبیعت بگڑ گئی۔
ورثاء نے بتایا کہ کہ 10 سالہ علی حسن تعلقہ ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا جب کہ 12 سالہ محمد حسنین کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
علامہ ازیں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، جب کہ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔