اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، ،علاقائی صورتحال اور خطے سے متعلق امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ علاقائی فور (R4) کے وزرائے خارجہ کے پلیٹ فارم سمیت مختلف ذرائع سے علاقائی معاملات پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 9, 2026
دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان یہ رابطہ پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی سفارتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments