تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح لیول سے صرف 0.62 فٹ نیچے رہ گئی
ہری پور:(دنیا نیوز) تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح فل لیول سے صرف 0.62 فٹ نیچے رہ گئی۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق ہری پور میں حالیہ بارشوں اور بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1549.38 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیم کی زیادہ سے زیادہ سطح 1550 فٹ ہے، یوں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 0.62 فٹ رہ گئی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ ہے،اس وقت تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 16 ہزار 700 کیوسک جب کہ اخراج 1 لاکھ 34 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments