تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن مکمل، محسن نقوی نے افتتاح کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے تھانوں کی حالت بدلنے لگی، تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیر نو کے بعد تھانے کا افتتاح کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانہ آبپارہ کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور ایس ایچ او آفس، ڈی آر سی، انکوائری آفس، ویٹنگ ایریا سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے تھانے کے کاؤنٹرز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سائلین کے لیے فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور کمیٹی کے کردار کو سراہا، انہیں تھانے کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کا مقصد عوام کو جدید، باوقار اور عوام دوست پولیسنگ کا ماحول فراہم کرنا ہے، سائلین کی داد رسی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور سائل کی درخواست پر ہر صورت کارروائی یقینی بنائی جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ کسی شہری کو ایف آئی آر کے اندراج میں بلاوجہ تاخیر یا مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، جبکہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...