اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے پروٹوکول آفس کا افتتاح

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے پروٹوکول آفس کا افتتاح کردیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے پروٹوکول آفس کا افتتاح کیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار نور محمد مرزا نئے پروٹوکول آفس کے انچارج ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ہمراہ جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار، ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سمیت ایڈیشنل رجسٹرار نور محمد مرزا اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس محمد مقصود نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے عدالتی اور انتظامی افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...