ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

دونوں وکلا نے فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد ہونے اور دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شارخ ارجمند اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ نے فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد ہونے کے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

دونوں وکلا نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے حکم کو بھی چیلنج کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...