چینی کمپنی نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرا دی

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے سیکٹر تیزی سے پھیلا ہے، درجنوں مقامی آٹو ساز ادارے سخت مسابقت کی حامل منڈی میں قیمتوں کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لی جن نے بتایا کہ وہ اب ای وی ’ایس یو 7‘ کے ساتھ چینی کار کمپنی بی وائی ڈی اور ایلون مسک کو چیلنج کرتے ہوئے اس مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایس یو 7 کے بیسک ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 یوآن (29 ہزار 868 ڈالر) ہوگی جو 9 مختلف رنگوں میں ایس یو 7 دستیاب ہوگی، اس میں کراوکی اور ایک منی فریج سہولیات بھی موجود ہیں۔

شیاؤمی نے عہد کیا ہے کہ یہ 5 لاکھ یوآن سے کم قیمت والی رینج میں ’پرکشش نظر آنے والی، بہترین ڈرائیونگ اور ہوشیار ترین کار‘ ہوگی۔

لی جن نے بتایا کہ ان کی کمپنی کی پہلی گاڑی کا موازنہ ٹیسلا کے ماڈل 3 سے کیا جاسکتا ہے اور اس نے کچھ پہلوؤں میں امریکی کار بنانے والی سیڈان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، میرا خیال ہے کہ ہم ماڈل 3 کے صارفین کو بہتر گاڑی فراہم کرسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں