سعودیہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شرح 99فیصد تک ریکارڈ

ریاض :(ویب ڈیسک) سعودیہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شرح 99فیصد تک پہنچ گئی۔

سعودی ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اتصالات کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں سعودیہ میں کمیونیکشن مارکیٹ کا حجم 166 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، شعبے میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران سالانہ 8 فیصد کے حساب سے ترقی ہوئی ہے۔

اتصالات اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر کے حوالے سے سال 2023 کے دوران جی 20 ممالک میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر رہا، سعودیہ  میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 12.6 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

کمیونیکشن کے حوالے سے ریاض میں منعقدہ فورم میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت میں موبائل انٹرنیٹ کی ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ 215 میگا بائٹس فی سیکنڈ سے زیادہ ہے، اسی طرح مجموعی طور پر سعودی عرب میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شرح 99 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سعودیہ میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس فراہم کرنے والے رجسٹرڈ اداروں کی تعداد 31 ہے جو یہ سروسز صارفین کو مہیا کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں