ڈیرہ بگٹی: دو گروپوں میں فائرنگ ، 2افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی: (دنیانیوز) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے کٹھن میں دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق  تصادم کی وجہ اراضی تنازع بتایا جا رہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں