دلہن کی رخصتی کی ویڈیوکیوں بنائی؟ شادی میں ڈنڈے اور ُمکے چل گئے

دادو: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع دادو کے علاقے سورج آباد محلہ میں دلہن کی رخصتی کی تقریب میدان جنگ بن گئی۔

سورج آباد محلہ میں دلہن کی رخصتی کے وقت دلہن اور دلہن کے رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا ہوا ، جھگڑے میں ڈنڈوں، لاتوں، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔

جھگڑے کی وجہ سے دلہن کی رخصتی روک دی گئی ، زخمیوں میں دولہا اور والد سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جھگڑا دلہن کی رخصتی کی ویڈیو بنانے پر ہوا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں