سندھ رینجرز اورپولیس کی کارروائی ، ڈکیت گروہ کے5 ملزم گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) سندھ رینجرز اور پولیس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے افغان ڈکیت گروہ کے5 ملزم گرفتار کرلیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان میں رضوان، حکیم عرف نواب عرف چیچو، طالب،آصف عرف وسیم عرف منہ اور محمد عجب خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد ہواہے ۔

ترجمان کابتانا ہے کہ دوران تفتیش ملزم رضوان اور حکیم نواب عرف چیچو نے چاند رات کو گلبرگ میں مسجد کے سامنے بیٹھے دو شہریوں سے لوٹ مار کا اعتراف کیا، گرفتار آصف عرف وسیم عرف منہ نے عائشہ منزل کے قریب شہری فیضان اسلم کو دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے خلاف متعدد تھانوں میں ایف آئی آر درج ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے تین ہٹی میں ایک چائے کے ہوٹل میں بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار بھی کی تھی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں