چاند پر اشتہاروں کے لیے جگہ فروخت کا منصوبہ

نیو یارک :(ویب ڈیسک ) امریکی خلائی سٹارٹ اپ نے تخلیقی ایجنسی کے ساتھ معاہدے کے بعد چاند پر اشتہاروں کے لیے جگہ فروخت کرنے کے منصوبہ پر کام کا آغاز کردیا۔

کیلیفورنیا میں قائم ایسٹرولیب کا سپیس ایکس کے ساتھ پہلے ہی ایک معاہدہ ہو چکا ہے جس کے تحت وہ جدید سٹار شپ راکٹ کے ذریعے زمین کے قدرتی سیٹلائٹ میں جیپ کے سائز کی اپنی روور بھیجے گا۔

فلیکس مون روور 2026 کے اوائل میں لانچ ہوسکتا ہے، تاہم سٹار شپ راکٹ اور چاند گاڑی دونوں ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔

ایسٹرولیب اور ایجنسی گروپ آف ہیومنز کے درمیان ایک معاہدے سے برانڈز کو چاند کی بگی پر اشتہارات لگانے کا موقع ملے گا۔

گروپ آف ہیومنز کے بانی روب نوبل نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ وہ برانڈز کی خلا جیسی جگہوں پر اپنے اشتہار چلا کر توجہ حاصل کر سکتے ہیں، جہاں فضا نہیں اور کشش ثقل کمزور ہے۔

ایسٹرولیب کا دعویٰ ہے کہ اس کا روور چاند پر سفر کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا اور قابل ترین روور ہے، جو 1.5 ٹن سامان لے جانے اور 24 کلومیٹر فی گھنٹہ تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں