ایف بی آر کے سینئر افسران کو عہدوں سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجوہات سامنے آ گئیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ایف بی آر کے سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہاز شریف نے چار وجوہات کی بنا پر ایف بی آر سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کی، کورٹ کیسز، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، تاجروں کیلئے متعارف سکیم میں ناکامی، ٹیکس نیٹ کو وسعت نہ دینے اور نئے ٹیکس کیلئے اقدمات نہ اٹھانا افسران کو ہٹانے کی وجہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کے 12 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

ایف بی آر کے سینئر افسران کو کورٹ میں زیر التوا کیسز میں پیشرفت نہ ہونے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ناکامی، تاجروں کیلئے حالیہ متعارف کرائی گئی سکیم کے بہتر نتائج موصول نہ ہونے اور آئی ایم ایف اور وزیر اعظم آفس کی ہدایات کے باوجود ٹیکس نیٹ وسیع نہ ہونے پر ہٹایا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی اور انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی، آئندہ ماہ عہدوں سے ہٹائے گئے افسران کیخلاف انکوائری رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھیجی جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں