گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا

لاہور: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کی بجلی کی طلب 3 ہزار 50 میگا واٹ سے تجاوز کر گئی، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2 ہزار 950 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ لیسکو کو 100 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی تکنیکی خرابیوں کی بھرمار کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں