ازبکستان کے وزیر خارجہ 8 اور 9 مئی کو اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بتایا ہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 8 اور 9 مئی کو اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ازبک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ازبک وزیر خارجہ کے دورے سے دوستانہ تعلقات کو نئی تحریک ملنے کی امید ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں