کے الیکٹرک صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) کے الیکٹرک صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔

کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے بعد ٹرانسمیشن ٹیرف میں اضافے کی مد میں بھی بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ مانگ لیا۔

درخواست میں اضافہ بنیادی ٹیرف کے لیے مانگا گیا ہے، ٹیرف میں آپریشن اور مرمتی کاسٹ، ورکنگ کیپٹل، کاسٹ آف ڈیٹ اور کاسٹ آف ایکوٹی بھی شامل ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے ملٹی ایئر ٹیرف درخواست سال 24-2023 سے 30-2029 تک کیلئے دائر کی گئی ہے جبکہ نیپرا نے درخواست پر متعلقہ فریقین سے رائے مانگ لی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 18 روپے 86 پیسے اضافہ مانگ رکھا ہے جبکہ اضافے کا اطلاق صارفین کے بلوں پر نہیں ہو گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں