مریم نواز کا وعدہ پورا، محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کو سکوٹی مل گئی

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، بہاولپور کے چک نمبر 6 کے محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کو سکوٹی مل گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نور بی بی کو ایک لاکھ روپے پیش کئے گئے، ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور جپہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چک نمبر 6 بی سی میں سائیکل، سکوٹی اور ایک لاکھ روپے لے کر پہنچے۔

مریم نواز کے دورہ بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی میں ننھے عثمان نے سائیکل اور معصوم فجر نے سکوٹی کی خواہش کی تھی، چک 6 بی سی میں محمد عثمان جماعت نہم کا طالبعلم، کمسن فجر کلاس ہفتم کی طالبہ ہے۔

دورہ بہاولپور کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز معمر خاتون نور بی بی کو خود فیلڈ ہسپتال لے کر گئیں اور چیک اَپ کرایا، چک 6 بی سی کی بزرگ خاتون نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مالی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں