چینی پولیس ڈاگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں پولیس کے لیے کام کرنے والا فوزائی نامی کتے نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

چین کے شہر Weifang کا یہ ریزرو پولیس ڈاگ اپنی مسکراہٹ، چھوٹی ٹانگوں اور لہراتی دم کے باعث سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے، ملازمت شروع ہونے کے ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا اسٹار بن گیا۔

فوزائی کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اس کے متعلق ہیش ٹیگ کو ایک کروڑ 60 لاکھ کے قریب دیکھا گیا ہے۔

یہ Corgi نسل کا کتا ہے جس نے پولیس کی ملازمت کی تربیت 2 ماہ کی عمر میں شروع کی اور اب وہ 6 ماہ کا ہو چکا ہے، چینی میڈیا کے مطابق فوزائی نے تربیت میں اپنے متعدد ساتھیوں کو پیچھے چھوڑا۔

فوزائی اور اس کے ساتھی کتوں کی تربیت کی ویڈیوز پولیس کی جانب سے Douyin (چین میں ٹک ٹاک کا نام) پر پوسٹ کی جاتی ہیں، پولیس عہدیداران کے مطابق فوزائی بہت تیزی سے ماحول سے مطابقت پیدا کر لیتا ہے جبکہ چیزوں کے بارے میں بہت زیادہ متجسس ہوتا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں