پرانے طلبہ نے سکول کی یاد تازہ کرنے کیلئے اپنایا انوکھا انداز
نیو دہلی :(دنیا نیوز) سابق سکول کی تقریب میں پرنسپل سے مار کھا کر سابق طلبہ نے ماضی کی یاد تازہ کی ۔
سکول کے ٹیچرز اور پرنسپل سے مار کھانا آج ماضی کی یاد دلاتا ہے،انہی پرانی یادوں کو سکول کے پرنسپل اور پرانے شاگردوں نے ایک بار پھر دہرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکول کے سابق شاگردوں نے سکول کے پرنسپل کے ساتھ طویل عرصے بعد ’ری یونین‘ (دوبارہ ملنے) کا فیصلہ کیا۔
مگر ان کا دوبارہ ملنے کا عمل کچھ منفرد انداز میں ہوا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول کا پرنسپل سیڑھیوں پر ہاتھ میں چھڑی لیے کھڑا ہے، اور پرانے شاگرد ایک کے بعد ایک کر کے پرنسپل کے قریب آتے گئے اور چھڑی سے پٹائی کھاتے گئے۔
مذکورہ ویڈیو کرشنا نامی ایکس صارف کی جانب سے شئیر کی گئی۔