خاتون اپنے بیٹے سے بھی چھوٹے لڑکے سے شادی کی خواہشمند
چھتیس گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارت میں 32 سال کے بیٹے کی ماں نے 30 سال کے لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بھنڈ میں رہنے والے نوجوان کے پیار میں برازیل کی ایک خاتون ایسی دیوانی ہوئی کہ اس نے ناصرف اپنا گھر چھوڑ دیا بلکہ اپنے ملک کو بھی چھوڑ کر بھارت نوجوان سے شادی کرنے کیلئے آگئی۔
اب 51 سالہ برازیلین خاتون اپنی عمر سے 20 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کرنے جا رہی ہیں، دونوں نے اپنی شادی کا دعوت نامہ ضلع کلکٹر کو بھی دیا ہے۔
خاتون کا نام روزی نائیڈ شکیرا ہے اور وہ برازیل کی رہنے والی ہیں جبکہ نوجوان کا نام پون گوئل ہے، پون سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے، ایک سال پہلے جب روزی کچھ گھومنے گئی تھی تب دونوں کی ملاقات ہوئی تھی، اس کے بعد دونوں کی دوستی ہوئی۔
برازیل لوٹنے کے بعد روزی اور پون سوشل میڈیا کے ذریعہ جڑے رہے، دونوں کی زبان الگ الگ تھی لیکن پیار کی زبان میچ ہوگئی اور ان کی دوستی کب پیار میں بدل گئی، پتہ ہی نہیں چلا۔
برازیل میں روزی اپنے شوہر اور 32 سال کے بیٹے کے ساتھ رہتی تھی لیکن اس کو تو 30 سال کا پون پسند آگیا تھا، اپنے پیار کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے روزی نے برازیل چھوڑ کر ہندوستان جانے کا فیصلہ کیا۔
اب روزی اپنی محبت کے ساتھ رہ رہی ہے، پون اور روزی دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔
روزی نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد ہندوستان میں ہی بسنا چاہتی ہے، فی الحال روزی پون کے والدین کے ساتھ دہلی میں رہ رہی ہے۔